the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میں کسی پارٹی کی تشہیر نہیں کروں گا۔ نہ لیفٹ کے لئے اور نہ ایس پی، بی ایس پی کے لئے۔ میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہوں۔ اسی پر توجہ ہے۔ پی ایچ ڈی کے بعد بے روزگاروں کی لائن میں لگ کر روزگار تلاش کروں گا۔ روزگار پا کر خود کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا۔

یوپی انتخابات کے بارے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبہ یونین صدر کنہیا کمار سے پوچھنے پر ان کے یہی الفاظ تھے۔ بایاں محاذ نے کنہیا کو اپنے اسٹار پرچارکوں میں شامل کیا تھا۔ وجہ پوچھنے پر کنہیا کہتے ہیں کہ 'الیکشن ایک ذریعہ ہے معاشرے کے اندر چیزوں کو لاگو کروانے کا۔ وہ سماجی تحریک نہیں ہے۔ یوپی کے جو سوالات ہیں اسے لے کر کوئی تحریک نہیں ہے۔ نسلی ظلم و ستم کے خلاف بھی کوئی تحریک نہیں



ہے، اس لئے میں اس سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ کنہیا کا خیال ہے کہ انتخابات میں اترتے ہی ان کی دھار کم ہو سکتی ہے۔

نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام سے بات چیت میں کنہیا نے کہا کہ میں بی جے پی یا مودی جی کے خلاف نہیں ہوں۔ ذہنیت کے خلاف ہوں۔ اس نظریہ کے خلاف ہوں، جسے مودی جی آگے بڑھا رہے ہیں۔ جو نظریہ جمہوریت مخالف ہے۔ مساوات مخالف ذہنیت کے خلاف ہوں۔

اکھلیش یادو کے 'کام بولتا ہے' کے سوال پر کنہیا کہتے ہیں کہ انجینئرنگ کرنے والا شخص صابن بیچ رہا ہے۔ بہار سے بھی بدتر ہے بندیل کھنڈ کی حالت۔ اتر پردیش میں بڑا ورک فورس ہے۔ وہاں سے نقل مکانی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایسی پارٹی وہاں تبدیلی لانا چاہتی ہے جو شیوسینا کے ساتھ ہے۔ وہی شیوسینا جو یوپی کے لوگوں کو بھیا کہہ کر مارتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.